پاکستان سعودی عرب کے شہر خمیس مشیط پر حوثی باغیوں کے حملے اور عام شہریوں کو نشانہ بنانے کی تازہ کارروائی کی شدید مذمت کرتا ہے۔ بارود سے بھری ’یو۔اے۔وی‘ کو کامیابی سے روکنے اور تباہ کرنے پر سعودی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
پاکستان برادر سلطنت سعودی عرب کے ساتھ مکمل یک جہتی کا اعادہ کرتے ہوئے اس کی سلامتی اور جغرافیائی سالمیت کو لاحق کسی بھی خطرہ کے خلاف سعودی عرب کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔