پریس ریلیز|

اسلام آباد: مورخہ 13 جولائی 2020

پاکستان سعودی عرب میں شہریوں اور شہری مقامات کو نشانہ بنانے کے لئے میزائل اور ’یو۔اے۔وی‘ حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے۔ بیلسٹک میزائل اور بارود سے بھرے ڈرونزکے حملوں کو ناکام بنانے پر مشترکہ اتحادی افواج کو سراہتے ہیں جن کی کاوش کے نتیجے میں بے گناہ انسانی جانوں کا ضیاع روکنے میں کامیابی ہوئی۔

پاکستان سکیورٹی اور جغرافیائی سالمیت کولاحق کسی بھی خطرے کے خلاف سعودی عرب کی مکمل حمایت اور یک جہتی کا اعادہ کرتا ہے۔
٭٭٭٭٭

298/2020
Close Search Window