پریس ریلیز|

(پریس ریلیز)
06/2021
پاکستان کی نائیجر میں دہشت گردحملوں کی شدید مذمت 
 
اسلام آباد: مورخہ 4جنوری 2021
 
پاکستان نائیجر کے تیلابیری خطے کے سرحدی دیہات چومبانگو اور زارومداریے میں دہشت گردوں کے حملے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے جس میںبڑی تعداد میں قیمتی انسانوں جانوں کا ضیاع ہوا اور متعدد بے گناہ لوگ زخمی ہوگئے۔ 
 
پاکستان نائیجر کے برادر ملک اور عوام کے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑا ہے اوردہشت گردی کے ان بزدلانہ وسفاک واقعات کے رنج وغم میں برابر کا شریک ہے۔ ہم متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں۔ 
 
پاکستان ہر طرح اور ہرقسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔ دکھ اور تکلیف کی اس گھڑی میں ہم نائیجر کی حکومت اور عوام کے ساتھ نہ صرف مکمل یک جہتی کرتے ہیں بلکہ ان کی بھرپور حمایت بھی کرتے ہیں۔ 
٭٭٭٭٭
06/2021
Close Search Window