پریس ریلیز|

اسلام آباد: مورخہ 17 جنوری 2021
 
 
پاکستان کابل میں آج دو خواتین ججزکو ہدف بنا کر قتل کرنے کے بزدلانہ واقعہ کی شدید مذمت کرتا ہے۔ ہم مقتول ججز کے تمام سوگوران سے تعزیت اورافسوس کا اظہار کرتے ہیں۔ 
 
بہیمانہ دہشت گردی کایہ ایک انتہائی قابل نفرت واقعہ ہے۔ پاکستان دہشت گردی کی ہر قسم کی مذمت کرتا ہے۔ 
 
ہم نے بارہا زور دیا ہے کہ افغانستان میں تشدد میں کمی لائی جائے جو جنگ بندی پر منتج ہو۔ ہم سمجھتے ہیں کہ افغان تنازعے کا کوئی فوجی حل نہیں۔ ہم تمام فریقین پر زور دیتے ہیں کہ امن عمل کی رفتار تیز کی جائے۔ پاکستان یہ بھی زور دیتا آرہا ہے کہ افغان امن عمل کو خراب کرنے والے عناصر سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔ 
 
پاکستان پرامن، مستحکم، متحد، جمہوری، خودمختار اور خوش حال افغانستان کے لئے اپنے پختہ عہدہ کا اعادہ کرتا ہے۔ 
٭٭٭٭٭
28/2021
Close Search Window