پریس ریلیز|

پاکستان نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے جس کے نتیجے میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا اور متعدد لوگ زخمی ہوگئے۔ ہم غم کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اور جاں بحق ہونے والوں کے لئے دعا میں شریک ہیں۔
یہ امر باعث اطمینان و صد شکر ہے کہ حملے میں قائدین محفوظ رہے۔
پاکستان نے ہمیشہ افغان تنازع کے مذاکرات کے ذریعے سیاسی حل کی حمایت کی ہے۔ یہ ایک تاریخی موقع ہے۔ پاکستان تمام فریقین پر زور دیتا ہے کہ وہ تعمیری انداز سے مل کر کام کریں تاکہ افغانستان میں پائیدار امن اور استحکام قائم ہوسکے۔
104/2020
Close Search Window