پریس ریلیز|

اسلام آباد: مورخہ 12 مئی 2020
 
پاکستان کابل میں شفاخانے پر دہشت گردی اور ننگر ہار صوبے میں جنازے پر خود کش حملے کی شدید مذمت کرتا ہے جس کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کا بڑا ضیاع ہوا ہے۔ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں یہ دہشت گرد حملے خاص طورپر قابل مذمت ہیں۔ یہ دہشت گردی ایک ایسے وقت میں ہورہی جب افغانستان کورونا وباءکی لپیٹ میں ہے۔ 
 
ہم متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکرتے ہیں۔ مرحومین کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں۔ اللہ تعالی متاثرہ خاندانوں کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔ ہم دکھ کی اس گھڑی میں افغان عوام کے غم میں شامل ہیں۔ 
 
پاکستان ہر طرح کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے اور ایک پرامن ومستحکم افغانستان کے لئے اپنی حمایت جاری رکھے گا۔ 
208/2020
Close Search Window