پریس ریلیز|

بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے زیر اہتمام 10 سے 14 فروری 2020 کو ویانا میں جوہری سلامتی کے موضوع پر منعقدہ تیسری بین الاقوامی کانفرنس (آئیکونز)میں وزارت خارجہ نے ”پاکستان کی جوہری سلامتی کے نظام“ کے عنوان سے کتابچہ شائع کیا۔ یہ اقدام پاکستان کی اس مشق کا حصہ ہے جس کے تحت جوہری سلامتی کو مزید مضبوط بنانے کے اقدامات کے بارے میں معلومات پیش کی جاتی ہیں اور اس امر کا اظہار کیا جاتا ہے کہ جوہری سلامتی کے معاملے کو پاکستان میں کتنی زیادہ اہمیت حاصل ہے۔

اس کتابچے کو ’آئیکونز‘ کے شرکاءمیں تقسیم کیاجارہا ہے۔

پاکستان نے ایک جامع اور موثر نیشنل نیوکلئیر سکیورٹی نظام قائم کیا ہے جو بین الاقوامی معیار اور ہدایات کے مطابق ہے۔ یہ نظام مفصل قانون سازی اور ریگولیٹری فریم ورک پر مبنی ہے جو جوہری مادوں، تابکاری موادمنسلکہ سہولیات اور سرگرمیوں کی نگرانی کرتاہے۔ اس کو مضبوط اداروں اور تنظیموں کی پشت بانی میسر ہے جو موثر عمل درآمد کے لئے مطلوبہ اتھارٹیز، وسائل اور تربیت یافتہ افرادی قوت سے لیس ہیں۔ ہمارے منسلکہ انسٹی ٹیوٹس میں نیوکلئیر سکیورٹی پر ہمارے سینٹر آف ایکسیلنس جوہری سلامتی کے شعبے میں بہترین طریقوں اور تربیت کی فراہمی کے بین الاقوامی مرکز میں تبدیل ہوگئے ہیں۔اعلی سطح کے مختلف حکام اور ماہرین نے پاکستان کے جوہری سلامتی انتظامات کو عالمی معیار کے مطابق تسلیم کیا ہے۔

یہ کتابچہ ”پاکستان کے جوہری سلامتی نظام“ پر دوسری اشاعت ہے ۔ ’آئی اے ای اے‘ کے زیر اہتمام جوہری سلامتی پر دوسری بین الاقوامی کانفرنس کے موقع پر پہلی بار ایک مختصر رسالہ شائع کیاگیا تھا۔

75/2020
Close Search Window