پاکستان کی گارا، عراق میں دہشت گردی کے واقعہ میں ترک باشندوں کی شہادت کی شدید مذمت
اسلام آباد: مورخہ 14 فروری 2021
پاکستان گارا، عراق میں دہشت گردی کی بہیمانہ واردات میں 13 ترک باشندوں کی شہادت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔
پاکستان کی حکومت اور عوام برادر ترکی اور اس کے عوام کے علاوہ دہشت گردی سے متاثرہ ہونے والے بے گناہوں اور ان کے خاندانوں سے دلی تعزیت اور اظہار ہمدردی کرتا ہے۔
دہشت گردی کے عفریت کے خلاف ان کی جنگ میں پاکستان ترک عوام کے ساتھ ہے اور ان سے بھرپور یک جہتی کرتا ہے۔
پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی دوٹوک مذمت کرنے کے اپنے موقف کا اعادہ کرتا ہے۔