اپریل 28, 2020| پریس ریلیز|
قرض میں ریلیف دینے کے عالمی اقدام سے متعلق وزیراعظم عمران خان کے مطالبے کا وسیع پیمانے پر خیرمقدم
اسلام آباد : مورخہ 25 اپریل 2020
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی، معاشی اور سماجی کونسل کے صدور نے وزیراعظم عمران خان کے قرض میں ریلیف کے عالمی اقدام کے مطالبے کا وسیع پیمانے پر خیرمقدم کیا ہے۔
اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں کی مشاورت سے پاکستان دلچسپی رکھنے والے ممالک کا اجلاس اقوام متحدہ میں بلائے گا اور مشاورت کی جائے گی کہ کورونا وائرس کے نتیجے میں ترقی پزیر ممالک پر پڑنے والے اثرات کے مقابلے کے لئے جامع حل تیار کریں اور اس ضمن میں مستقبل کے حوالے سے مزید اقدامات پر غور کریں۔
وزیراعظم اور وزیر خارجہ متعدد رہنماوں سے رابطے کرکے ان سے قرض کے معاملے پر جامع حل اور اشتراک عمل کی ضرورت پر بات چیت کررہے ہیں۔
Last modified: اپریل 28, 2020
Our foreign policy is one of friendliness and goodwill towards all the nations of the world.