جنوری 26, 2020| پریس ریلیز|
اسلام آباد: مورخہ 26 جنوری 2020
وزارت خارجہ اور چین میں پاکستانی سفارت خانہ ووہان میں کرونا وائرس کی وباءکی صورتحال پر مکمل نظر رکھے ہوئے ہے۔ بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے اور چین کے مختلف حصوں میں قائم ذیلی پاکستانی مشنز چین میں پاکستانیوں اورمقامی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
500 سے زائدطالب علموں اور چین کے دیگر حصوں میں مقیم پاکستانی شہری محفوظ ہیں۔ کسی پاکستانی کے متاثر ہونے کی اب تک کوئی اطلاع نہیں۔ پاکستانیوں کو مکمل معاونت کی یقین دہانی کراتے ہوئے ان سے چینی حکومت کی جانب سے صحت عامہ سے متعلق ضابطوں وطریقہ ہائے کار کو اختیار کرنے اور گھروں میں رہنے کا کہاگیا ہے۔ صورتحال کا تقاضا ہے کہ وہ صبر واستقامت اورحوصلے سے کام لیں۔
متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافے اور انسانوں سے انسانوں کو اس وائرس کی منتقلی کی بناءپر چین کی وزارت صحت نے اضافی اقدامات کئے ہیں تاکہ اس وائرل انفیکشن سے جڑے خطرات کو کم کیاجاسکے۔ وائرس کے پھیلاو کو روکنے اور اس پر قابو پانے کے لئے چینی حکام کی بھرپور کوششوں اور عزم کو ہم سراہتے ہیں۔
پاکستانی طالب علموں اور شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مسلسل سفارت خانے کی ویب سائٹ www.pakbj.org دیکھتے رہیں۔ جنہوں نے ابھی تک رجسٹریشن نہیں کرائی، ان سے درخواست ہے کہ وہ سفارت خانے میں اپنا آن لائن اندراج کرائیں۔
معاونت کے لئے درج ذیل نمبروں اور حضرات سے رابطہ کیاجاسکتا ہے
جناب ذوالفقار علی، تھرڈ سیکریٹری
پاکستانی سفارت خانہ، بیجنگ
+8615652889195
جناب محمد جنید، تھرڈ سیکریٹری
پاکستانی سفارت خانہ، بیجنگ
+8615652889195
٭٭٭٭
Last modified: جنوری 26, 2020
Our foreign policy is one of friendliness and goodwill towards all the nations of the world.