Uncategorized|

پاکستان آنے والے کمرشل بحری جہاز کی بھارتی حکام کی جانب سے تلاشی اور سامان قبضہ میں لینے کے سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے مندرجہ ذیل بیان جاری کیا ہے:
 
پاکستان آنے والے کمرشل بحری جہاز کی بھارتی حکام کی جانب سے تلاشی اور سامان قبضہ میں لینے کی خبریں ہم تک پہنچی ہیں۔ اس ضمن میں ہم نے پاکستان میں اس متعلقہ پرائیویٹ کمپنی سے رابطہ کیا ہے جس نے یہ سامان منگوایا تھا۔ 
 
جس سامان پر سوال اٹھایاجارہا ہے، اس ’ہیٹ ٹریٹمنٹ فرنس کیسنگ‘ کو کئی صنعتی کاموں میں استعمال کیاجاتا ہے۔ یہ دنیا کی کسی انٹرنیشنل ایکسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل نہیں۔ دعووں کے برعکس حقیقت یہ ہے کہ متعلقہ دستاویزات میں اس چیز کو پوری طرح ظاہر کیاگیا اور کسی قسم کی اطلاع چھپانے کی کوئی کوشش نہیں کی گئی۔ 
 
قبضہ میں لئے گئے سامان کی فوجی جہت ہونے کے امکان کے بارے میں دعوی حقیقتا غلط ہے۔ اس طرح کی بھٹیاں پاکستان اور دنیا بھر میں مختلف صنعتوں میں استعمال ہورہی ہیں۔ 
105/2020
Close Search Window