پریس ریلیز|

اسلام آباد: مورخہ 8 جنوری2020ء
 
صدر اور وزیراعظم پاکستان نے یوکرین انٹرنیشنل کی پرواز کے تباہ ہونے ، مسافر اور عملے کو پیش آنے والے المناک حادثے پر گہرے رنج وغم اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔ یہ مسافر طیارہ آج تہران میں گر کر تباہ ہوگیا تھا۔ 
 
ہم متاثرہ خاندانوں سے ان کے پیاروں کی جدائی کی دکھ کی اس گھڑی میں دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہارکرتے ہیں۔
 
پاکستان کی قیادت، حکومت اور عوام یوکرین، ایران، کینیڈا، سویڈن، افغانستان، جرمنی اور برطانیہ کی حکومت اور عوام سے تعزیت اور اپنی ہمدردی کا اظہارکرتے ہیں۔ ان ممالک کے شہری تباہ ہونے والی اس پرواز میں سوار تھے۔ 
13/2020
Close Search Window