پریس ریلیز|

(پریس ریلیز)
262/2020
بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں ماورائے عدالت شہادتوں کی پاکستان کی جانب سے شدید مذمت 
 
اسلام آباد: مورخہ 20 جون 2020
 
پاکستان بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں قابض بھارتی افواج کی جانب سے کشمیری نوجوانوں کی ماورائے عدالت شہادتوں کی شدید مذمت کرتا ہے۔ 
 
گزشتہ پانچ ماہ کے دوران قابض بھارتی افواج جعلی ”مقابلوں“ اور نام نہاد ”تلاشی ومحاصروں“ کی آڑ میں110 سے زائد بے گناہ کشمیریوں کو شہید کرچکی ہیں۔ صرف دو گزشتہ روز کے دوران پلوامہ اور شوپیاں میں مزید آٹھ کشمیریوں کوشہید کیاگیا۔ 
 
’بی۔جے۔پی‘ قیادت یاد رکھے کہ سیاسی مفادات کے لئے کشمیریوں کی قابض بھارتی افواج کے ذریعے ماورائے عدالت شہادتوں کی وہ براہ راست ذمہ دار ہے۔ عالمی قانون ماورائے عدالت ہلاکتوں اورکسی کو بھی خلاف قانون زندگی سے محروم کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔ یہ اصول دنیا کے تمام بڑے انسانی حقوق کے معاہدات اور کنونشنز میں درج ہے۔ افواج کو خصوصی اختیارات (اے۔ایف۔ایس۔پی۔اے) جیسے کسی بھی غیرقانونی اقدام کوبھارت عالمی قانون میں مسلمہ جرائم کے طورپر درج کارروائی کے جواز کے طورپرنہ تو پیش کرسکتا ہے اورنہ ہی بھارت انسانیت کے خلاف اپنے جرائم کو اس طرح چھپاسکتا ہے۔ 
 
عالمی برادری بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں بے گناہ اور نہتے کشمیریوں کی ماورائے عدالت شہادتوں کی مسلسل سامنے آنے والی رپورٹس کا فوری نوٹس لے جنہیں بھارتی جرائم چھپانے کے لئے جھوٹ اور جعلسازی کی بنیاد پر ”مقابلوں“ کا نام دیاجارہا ہے یا پھر ”دوطرفہ فائر“ کا نتیجہ دکھایاجاتا ہے۔ بھارتی قابض افواج کے جرائم پر اسے کٹہرے میں کھڑا کیاجائے اور کشمیری عوام کے خلاف سنگین جرائم پر اس کا محاسبہ کیاجائے۔ بھارت عالمی قانونی ذمہ داریوں کی مکمل پاسداری کرے۔ 
262/2020
Close Search Window