جون 20, 2020| پریس ریلیز|
(پریس ریلیز)
263/2020
پاکستان کا افغانستان حکومت کی درخواست پر طورخم ، چمن کے بعد غلام خان سرحدی ٹرمینل بھی کھولنے کا فیصلہ
اسلام آباد: مورخہ 20 جون 2020
افغانستان حکومت کی درخواست، انسانی ہمدردی کی بنیاد اور افغانستان کے عوام کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان نے تجارت اور ٹرانزٹ ٹریڈ کے لئے طورخم اور چمن سرحدی راستے کھولے تھے۔
دونوں حکومتوں کی باہمی تجارت، برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش اور افغانستان کی حکومت کی نئی درخواست کو مد رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیاگیا ہے کہ 22 جون 2020 سے غلام خان کا تیسرا ٹرمینل بھی کھول دیاجائے تاکہ طورخم اور چمن کے علاوہ اس راستے سے بھی تجارت اور ٹرانزٹ ہوسکے۔
یہ تجارتی انتظام ہفتے میں چھ دن جاری رہے گا۔ ہفتہ کا دن ان سرحدی راستوں سے پیدل نقل وحرکت کرنے والوں کے لئے مخصوص ہوگا۔ یہ تمام اقدامات کورونا وبا سے متعلقہ تمام احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کے بعد کئے جارہے ہیں۔
غلام خان سرحدی ٹرمینل اور افغانستان سے درآمدات کی اجازت دینا افغانستان کی مدد اور تجارت میں سہولت فراہم کرنے کے پاکستان کے عزم کا مظہر ہے۔ پاکستان افغانستان کا بڑا تجارتی شراکت دار اور افغانستان سے درآمدات کی سب سے بڑی مارکیٹ ہے۔ افغانستان کی برآمدات کے لئے گوادر بندگاہ کھلنے اور درآمدات سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی روابط کو مزید تقویت ملی ہے۔
پاکستان پرامن اور معاشی طورپر مستحکم افغانستان کے لئے مدد فراہم کرتا رہے گا۔
Last modified: جون 22, 2020
Our foreign policy is one of friendliness and goodwill towards all the nations of the world.