(پریس ریلیز)
335/2020
پاکستان کی سترہ سالہ ذہنی مریض پاکستانی ہندو کو بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کے گولی مار کر قتل کرنے اور بھارتی بے بنیاد الزامات کی شدید مذمت 
 
اسلام آباد: مورخہ 13 اگست 2020
 
ترجمان دفتر خارجہ نے میڈیا کے سوالات پر کہا ہے کہ آٹھ اگست کی شب سترہ سالہ شہری بیرو مَل کو ننگرپارکر سیکٹر میں بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز نے گولی مارکر قتل کردیا۔ ذہنی مریض پاکستانی ہندو کے قابل مذمت قتل کو بھارت سرحد پر نام نہاد ’دراندازی‘ کہہ کر اپنی گمراہ کن اورشرانگیز پراپگنڈہ مہم کے لئے پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ ذہنی مریض پاکستانی ہندو کا بہیمانہ قتل اور اس پر ’دراندازی‘ کا واویلا بھارتی بے بنیاد دعوں کی قلعی کھول دیتا ہے۔ 
 
بھارت اپنی بے بنیاد پراپگنڈہ مہم سے بھارت کے اندر اقلیتیوں کے ساتھ ہونے والی بدسلوکیوں ، داخلی امور اور غیرقانونی طورپر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں ناقابل قبول صورتحال سے توجہ نہیں ہٹا سکتا۔ 
335/2020
Close Search Window