Ottawa Embassy Page|

High Commissioner for Pakistan to Canada Zaheer A Janjua has said that both Pakistan and Canada enjoy a strong multidimensional relationship encompassing various fields and areas of mutual cooperation.

He made this statement after meeting with the Speaker of Senate of Canada, Mr. George Furey in Ottawa today.

During the meeting held at the Senate of Canada in the Canadian capital, the High Commissioner discussed bilateral relations and issues of mutual interests between both countries.

He thanked the Canadian Speaker for his country’s generous support for flood relief and rehabilitation activities in Pakistan.

Mr. George Furey also expressed similar feelings, calling the meeting with Ambassador Janjua as “productive”. He said both Canada and Pakistan “are committed to working together on common interests, including climate change, strengthening trade and investment, and advancing gender equality”.

Ottawa,

November 24, 2022

پاکستان اور کینیڈا مضبوط، کثیر جہتی شراکت داری کے رشتےمیں بندھے ہیں، ہائی کمشنر ظہیر جنجوعہ کی کینیڈین سینٹ کے سپیکر سے ملاقات
کینیڈا میں پاکستان کے ہائی کمشنر ظہیر اے جنجوعہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور کینیڈا دونوں باہمی تعاون پر مبنی کثیر جہتی تعلقات کے  رشتے میں بندھے ہوئے ہیں۔
انہوں نے اس امر کا اظہار کینیڈا کے دارلحکومت اوٹاوا میں کینیڈا کے سینٹ اور ایوان بالا کے سپیکر مسٹر جارج فیوری سے ملاقات کے بعد کیا۔
ملاقات کے دوران ہائی کمشنر ظہیر جنجوعہ نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے پاکستان میں سیلاب زدگان کی مدد اور بحالی کی سرگرمیوں میں کینیڈین حکومت کی فراخدلانہ امداد پر کینیڈین اسپیکر کا شکریہ ادا کیا۔
مسٹر جارج فیوری نے بھی اسی طرح کے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے سفیر جنجوعہ کے ساتھ ملاقات کو “نتیجہ خیز” قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ کینیڈا اور پاکستان مشترکہ مفادات کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں اور دونوں ملکوں کے مابین موسمیاتی تبدیلی، دو۔طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری اور صنفی مساوات کے فروغ کے لیے مل کر کام کرنے کا عزم موجود ہے۔

 

Close Search Window