عمان میں مقیم معزز اراکین پاکستان کمیونٹی اس امر سے بخوبی آگاہ ہے کہ حالیہ کورونا وباء کے پس منظر میں پاکستان اور عمان کے درمیان پروازوں کی معطلی کے باعث پاکستانیوں کی وطنِ عزیز بحفاظت واپسی کے لیے سفارتخانہِ پاکستان مسقط نے اپنے محدود وسائل کے باوجود اپنی تمام تر کوششیں کیں ۔ اس ضِمن میں PIA
کی 31خصوصی پروازوں سے تقریباً 5100 مسافرینِ کرام مسقط سے پاکستان روانہ ہوئے۔جن میں 324 وہ پاکستانی قیدی بھی شامل ہیں جنہیںصاحب الجلالۃالسلطان المعظم کے فرمانِ شاہی سے رہائی نصیب ہوئی۔
وزیرِاعظم پاکستان کی بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی مشکلات کے حل کے لیے کوششوں کے تناظر میں پاکستان کی فضائی حدود تمام غیر ملکی ائیرلائنز کے طیاروں کے لیے کھول دی ہیں اسلئے مورخہ 27 جون 2020 سے مسافرینِ کرام کی وطن واپسی کے تمام انتظامات
PIA
آفس مسقط کو سونپے جا رہے ہیں۔ تمام معزز اراکینِ کمیونٹی سے گزراش ہے کہ چو نکہ اب سفارتخانہ میں رجسٹریشن کا عمل مکمل ہو گیا ہے اس لیے اب پاکستان واپسی کے لیے
PIA
آفس، عمان ائیر یا سلام ائیر کے دفاترسے ٹکٹوں کےلیے رجوع فرمائیں۔
سفارتخانہ پاکستان تمام معزز اراکینِ کمیونٹی کو یہ اطلاع دیتے ہوئے مسرت کا اظہار کررہاہے کہ اس تمام عمل میں آپ کا تعاؤن ہمارے شاملِ حال رہا اور سلطنتِ عمان کے اعلیٰ حکام
، PIA،
عمان اور پاکستان کے سول ایوی ایشن کے اداروں کا تعاون بھی میسر رہا جس کے لیے سفارتخانہِ پاکستان ان تمام اداروں کے ممنون و مشکور ہے۔
سفارتخانہِ پاکستان اپنے دیرینہ عزم کا اعادہ کرتے ہوئے یہ اعلان کرتا ہے کہ عمان میں مقیم تمام معزز پاکستانی خواتین و حضرات وطنِ عزیز کا گراں قدر اثاثہ ہے اور ان کے خدمت اور معاونت سفارتخانہ کے نصب العین اوراولین فریضہ ہے۔
سفارتخانہِ پاکستان، مسقط 25 June 2020