سلطنتِ عمان میں کورونا وباء کے پھیلاؤ میں تیزی کے پسِ منظر میں سفارتخانہ پاکستان عمان میں مقیم تمام معزز اراکین کمیونٹنی سے درخواست گزار ہے کہ مندرجہ ذیل ہدایات پر سختی سے عمل پیرا ہوں
سپریم کمیٹی کی وہ تمام ہدایات جو کورونا کے روک تھام کے ضِمن میں جاری کی جاتی ہوں اِن پر پوری طرح عمل کریں۔
عمان کے مقامی قوانین و ضوابط کی حد درجہ پاسداری کریں۔
ایسے کسی بھی غیر قانونی اور غیر اخلاقی حرکت سے پرہیز کریں جس سے وطنِ عزیز کی نیک نامی اور شہرت متاثر ہوتی ہو۔
سفارتخانہ پاکستان پُر امید ہے کہ آپ مندرجہ بالا ہدایات پر خود بھی عمل کریں گے اور اپنے اہل وعیال اور گردونواح میں اپنے بسنے والے دوست احباب کو بھی ان پر عمل کرنے کی ترغیب دیں گے۔
واضح رہے کہ عمان میں مقیم تمام اراکین کمیونٹی وطنِ عزیز کا گرانقدر اثاثہ ہیں اور انکی تمام ترقانونی معاونت کرنا سفارتخانہ کا نصب العین اور فریضہ ہے۔ اگرچہ کورونا وباء کی تباکاریوں نے پوری عالمِ انسانیت کو متاثر کیا ہے۔ لیکن آپ صبروتحمل اور ضبط سے کام لیتے ہوئے اپنے اعلیٰ ظرف اور باشعور ہونے کا عملی مظاہرہ کریں۔
سفارتخانہ پاکستان، مسقط
10 July 2020