In order to express solidarity with Kashmiris, a ceremony was held at Pakistan Embassy, Muscat. The event was attended by Embassy officers, notable Kashmiri members, prominent community members and civil society representatives from Oman. Keeping in view the precautionary measures in the wake of the pandemic, the gathering was kept to a minimum and many enthusiastic participants could not be involved. Mr. Muhammad Kamran Mushtaq, who has been nominated as Coordinator Overseas Kashmiris in Oman by Prime Minister of Azad Jammu and Kashmir called upon the International Community, United Nations and Civil Society Organizations to play their role in resolving the long-standing Kashmir dispute. Other Kashmiri members also addressed the audience and acknowledged Pakistan’s role in highlighting this grave humanitarian crisis at various regional and international for a. Documentary apprising the audience of the ongoing oppression in Kashmir was also played. Messages from Pakistani leadership were read out. Ambassador, in his speech, highlighted the struggle and sacrifices of Kashmiris for their right to self-determination while mentioning the significance of this event in the history of Kashmiri struggle against foreign occupation. He stressed that Pakistan shall continue to lend moral, political and diplomatic support to their struggle at international/regional level and urged the International Community to resolve the Kashmir issue in the light of UNSC resolutions. He made a special mention of the upcoming 48th Session of OIC CFMs as a pivotal platform where Kashmir issue will be raised. The ceremony ended with special prayer wishing for the success of Kashmiri brothers and sisters in their struggle. Embassy of Pakistan ~ Muscat February 05, 2022
سفارت خانہ پاکستان مسقط میں کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کے لئے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں سفارت خانہ پاکستان کے معزز افسران، کشمیری رہنما، ممتاز کمیونٹی ممبران اور عمان سوسائٹی کی نمائند گی بھی موجود تھی۔
محمد کامران مشتاق، جن کو جناب وزیرِ اعظم آزاد جموں و کشمیر نے بیرونِ ملک کشمیریوں کا کوآرڈینیٹر مقرر کیا ہے، نے بین الاقوامی برادری، اقوامِ متحدہ اور سول سوسائٹی پر زور دیا کہ وہ اس طویل تنازع کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔امجد علی صاحب نے بھی تقریب سے خطاب کیا، اور علاقائ اور بین الاقوامی سطح پر اس سنگین انسانی بحران کو اجاگر کرنے میں پاکستان کے کردار کا اعتراف کیا۔ سامعین کو کشمیر میں جاری ظلم و ستم سے آگاہ کرنے والی دستاویزی فلم بھی چلائ گئی۔
پاکستانی قیادت کے پیغامات پڑھ کر سناۓ گئے۔ سفیرِ پاکستان نے اپنے خطاب میں کشمیریوں کے حقِ خود ارادیت کے لئے جدوجہد اور قربانیوں پر روشنی ڈالی، اورغیر ملکی قبضے کے خلاف کشمیریوں کی جدوجہد کی تاریخ میں اس واقعے کی اہمیت کا ذکر کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان بین الاقوامی اور علاقائ سطح پر انکی جدوجہد کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا ۔ انہوں نے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پرOIC کے آنے والے 48 ویں سیشن کا خصوصی ذکر کیا، جہاں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا جائے گا۔ تقریب کا اختتام کشمیری بھائیوں اور بہنوں کی جدوجہد میں کامیابی کے لئے خصوصی دعا کے ساتھ ہوا۔
سفارتخانہ پاکستان ،مسقط