معزز ممبران کمیونٹی!
السلام علیکم
جیسا کہ آپ جانتے ہیں ، پوری دنیاء اس وقت کورونا وائریس
(COVID-19)
جیسی موذی وباء سے دو چار ہے اور دنیاء بھر کی حکومتیں اس سے بچنے کے لئے حفاظتی تدابیر اختیار کرنے پہ زور دے رہی ہیں ۔ یہی نہیں بلکہ متاثرین کا علاج بھی کیا جارہا ہے تاکہ اس جان لیوا بیماری سے انسانیت کو نجات مل سکے ۔
ہم شکرگزار ہیں کہ جلالة السلطان ھیثم بن طارق حفظہ اللہ کی حکومت رشیدہ نے اپنی رعایا کے ساتھ ساتھ ، یہاں پر مقیم تمام غیر ملکی ، مرد /خواتین کی جانیں اس وباء سے بچانے پر بھی خصوصی توجہ دی اور سھولیات فراہم کیں ۔ آپ کی اطلاع کے لئے مشتھر کیا جاتا ہے کہ عمان کے وزیر صحت کے ایک اعلان کے مطابق ، ہر فرد ، مرد / خاتون کا ، کورونا تشخیصی ٹیسٹاور علاج مفت کیا جائیگا ۔
نوٹ :
حکومت عمان کی طرف سے یہ بات واضع کردی گئی ہے کہ اس ٹیسٹ اور علاج کے لئے پیش ہونے والے کسی بھی فرد سے اس کے ویزے ، پاسپورٹ یا بطاقے کے بارے میں کوئی سوال نہیں کیا جائیگا ۔ آپ کا یہاں قیام قانونی ہے یا غیر قانونی ، ویزہ بطاقہ ہے یا نہیں ، اس بات کا اس ٹیسٹ سے کوئی تعلق نہیں اور وہ اس لئےکہ یہ انسانی مسئلہ ہے قانونی نہیں ۔ یہ کہ حکومت عمان انسانی حقوق کو قانونی امور پہ ترجیع دیتی ہے ۔ اس لئے ہر شخص بلا خوف اپنا اور اپنے اہل خانہ کا کورونا تشخیصی ٹیسٹ کرانے کے لئے اولین فرصت میں درج ذیل ٹیسٹ سینٹرز پر جاکر اپنے ٹیسٹ کروائیں ۔
ٹیسٹ سینٹرز برائے ضلع مطرح :
(مدرسة حسان بن ثابت (مطرح موڑ پر فلائی اوور کے سامنے
(سبلہ مطرح (مطرح شہر جاتے ہوئے برلب سڑک مسجد لالو رضائی کے عقب میں بڑا ھال
مجلس محلہ شمالی مطرح
(مطرح ہیلتھ سینٹر (نزد مطرح ٹیکسی اسٹینڈ
پرانا والی آفس مطرح
مطرح پورٹ ایریا ہیلتھ سینٹر مطرح
اس سلسلے میں مزید کوئی وضاحت یا مدد درکار ہو تو سفارتخانہ سے رابطہ قائم کیا جا سکتا ہے ۔
کے کے احسن وگن
سفیر پاکستان
10 April 2020