سلطنتِ عمان میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے معزز اراکین کو اطلاع دی جاتی ہے کہ حالیہ کورونا وباء کے پیش نظر سفارتخانہایسے تمام پاکستانی شہریوں کی جلد اور بحفاظت پاکستان واپسی کیلئے PIAکی خصوصی پروازوں کا انتظام کر رہا ہے جو پاکستان سے عمان تشریف لائے لیکن پروازوں کی منسوخی کے باعث وطن واپس نہ جا سکے۔
اس ضِمن میں سفارتخانہ پاکستان عمان کے متعلقہ محکموں سے مسلسل رابطے میں ہے اور اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لارہا ہے تاکہ ان تمام پاکستانیوں کی مشکلات کا جلداز جلدازالہ ہوسکے اور انکی پاکستان واپسی میں مزید تاخیر نہ ہو۔
سفارتخانہ پاکستان کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ چند مفاد پرستاور موقعہ پرست عناصر اس موقع سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں اور پاکستانی کمیونٹی کو سوشل میڈیا پہ ایک گمراہ کن پروپگنڈہ مہم کے ذریعے یہ خبر وائرل کر رہے ہیں کہ سلام ائیر کی پروازیں ایسے تمام پاکستانیوں کو وطن واپس لے جانے کیلئے تیار ہیں۔ جو کورونا وباء کے تناظر میں پروازوں کی معطلی کے باعث پاکستان واپس نہ جاسکے۔سفارتخانہ پاکستان ایسے تمام شرپسند عناصر کو تنبیہ کرتا ہے کہ ایسی گمراہ کُن خبریں وائرل کرنے سے پرہیز کریں۔ ورنہ
ROP
عمان کو ان عناصر کے تمام کوائف فی الفور دےدئیے جائیں گے۔
سفارتخانہ پاکستان عمان میں مقیم تمام معزز پاکستانی خواتین و حضرات سے التماس کرتا ہے کہ ان شرپسند اور مفاد پرست عناصر کے چُنگل میں نہ آئیں۔ ہماری معزز و محترم پاکستانی کمیونٹی پاکستان کا انمول اثاثہ ہیں اور سفارتخانہ انکی تکالیف کو رفع کرنا اپنا فرض اولین اور نصب العین سمجھتا ہے۔
جیسے ہی پروازیں بحال ہوئیں تو اِس ضِمن میں سفارتخانہ پاکستان تمام مسافروں کوجنھوں نے اپنی رجسٹریشن کروائی ہے کو فوراً آگاہ کریگا۔
سفارتخانہِ پا کستان مسقط 21 April 2020