حالیہ کورونا وباء کی تباہ کاریوں کے تناظر میں بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی مشکلات کا ادراک کرتے ہوئے وزارتِ داخلہ پاکستان کی ہدایات کی روشنی میں سفارتخانہِ پاکستان مسقط سلطنتِ عمان میں مقیم معزز اراکین کمیونٹی کو مندرجہ ذیل سہولیات فراہم کرے گا
ایسے کمپیوٹرائزڈ پاکستانی پاسپورٹ جن کی تاریخ میعاد ختم ہو چکی ہو کو سفارتخانہِ پاکستان مسقط مزید ایک برس کیلئے تجدید کردے گا جس کی فیس مبلغ 3 عمانی ریال ہوگی۔
سلطنتِ عمان میں نومولود بچوں کو علیحدہ پاسپورٹ جاری کرنے کے بجائے ان کے نام کا اندراج والد یا والدہ کے کمپیو ٹرائزڈ پاسپورٹ میں ہی کردیا جائیگا جس کی فیس مبلغ 2 عمانی ریا ل ہوگی۔
پاکستان کمیونٹی کے تمام معزز خواتین و حضرات سے گزارش ہے کہ اپنے ذائدالمیعاد کمپوٹرائزڈ پاسپورٹ کے عوض نیا پاسپورٹ حاصل کرنے کیلئے حکومتِ پاکستان کے مندرجہ ذیل لنک سے استفادہ کریں
اگر پروازوں کے معطلی کے باعث آپکا جاری شدہ نیا پاسپورٹ آپکو بروقت موصول نہیں ہوتا تو اس صورت میں سفارتخانہِ پاکستان مسقط حکومت کی مقرر کردہ فیس وصول کرنے کے بعد آپکے پرانے یعنی ذائدالمیعاد کمپوٹرائزڈ پاسپورٹ کی ہی تجدید کردے گا۔
سفارتخانہِ پاکستان اپنے معزز اراکین کمیونٹی کو تمام ترکونسلر سہولیات کی فوری اور بروقت فراہمی کو اپنا فرضِ اولین اور نصب العین سمجھتا ہے۔
سارتخانہِ پاکستان، مسقط 6 May 2020