عمان میں مقیم پاکستان کمیونٹی کے معزز اراکین اس امر سے بخوبی آگاہ ہیں کہ سفارتخانہ پاکستان مسقط نے اپنی تمام تر کاوشیں بروئے کار لاتے ہوئے
PIA
.کی 16خصوصی پروازوں سے تقریباً 3000 پاکستانی شہریوں کو پاکستان واپس بھجواچکا ہے۔ جنکی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں
وہ شہری جو جنوری 2020 کےبعد عمان میں وزٹ ویزے پر تشریف لائے لیکن کورونا وباء کے تناظر میں پروازوں کی معطلی کے باعث وطن واپس نہ جا سکے۔
شدید بیمار شہری جو عمان میں قانونی بطاقہ اور ویزے کے ساتھ مقیم تھے لیکن طبی اخراجات برداشت نہ ہونے ہر وطنِ عزیز روانہ ہوئے۔
ایسے پاکستانی خواتین و حضرات جو عمان میں ملازمت یا کاروبار کے سلسلے میں قانونی طورپرمقیم تھے لیکن ملازمت سے برخواست کر دئے گئے یا کاروبار کے زوال کے باعث وطنِ عزیز واپس لوٹ گئے۔
سفارتخانہ پاکستان مسقط کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ کچھ عناصر عمان میں غیرقا نونی طور پر مقیم پاکستانیوں میں یہ گمراہ کُن خبر پھیلا رہے ہیں کہ سفارتخانہ نے آؤٹ پاس جاری کرنے شروع کر دیے ہیں تاکہ غیرقانونی طور پر مقیم پاکستانی
PIA
کی ان خصوصی پروازوں کے ذریعے پاکستان واپس لوٹ سکیں۔
اس ضِمن میں سفارتخانہِ پاکستان مسقط چندحقائق واضح طور پر بیان کر رہا ہے تا کہ تمام شکوک وشبہات ختم ہو سکیں ۔ چونکہ حکومتِ عمان نے تا حال غیرقانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو عام معافی کا حکم نامہ جاری نہیں کیا۔ اسلئے ایسے پاکستانی خواتین و حضرات ایمرجنسی پاسپورٹ یا آؤٹ پاس کیلئے سفارتخانہ میں تشریف لانے کی زحمت نہ کریں۔ اور نہ ہی غیرقانونی طور پرمقیم پاکستانی خواتین و حضرات
PIA
کی ان خصوصی پروازوں کیلئے اپنا نام سفارتخانے میں درج کروائیں۔ بصورتِ دیگر انہیں مسقط ائرپورٹ سے روانہ ہوتے وقت تمام تر جرمانے خود ادا کرنا ہونگے۔ اور سفارتخانہ انکے جرمانوں کی ذمہ داری نہیں اٹھائے گا۔
عمان میں مقیم تمام معزز پاکستانی اراکین کمیونٹی کی قانونی خدمت سفارتخانے کا نصب العین اور فرضِ اولین ہے۔ اور جونہی حکومتِ عمان عام معافی کا اعلان کرے گی، سفارتخانہ پاکستان نہ صرف آؤٹ پاس جاری کرے گا بلکہ اسکا فی الفور اعلان بھی کرے گا۔اُس وقت سفارتخانہ پاکستان رجسٹریشن کاآغاز کرے گا اور آؤٹ پاس جاری کرنے کے بعد انکی بحفاظت پاکستان واپسی کیلئے تمام تر اقدامات کرے گا۔
سفارتخانہِ پاکستان ،مسقط 31 May 2020