سلطنتِ عمان کے وزیرِ صحت عزت مآب ڈاکٹر احمد بن محمد بن عبید السعیدی اور عزت مآب سفیرِ پاکستان جناب کے کےاحسن وگن کے مابین ایک ملاقات 20 ستمبر 2020 بروزِ اتوار کو وزراتِ صحت کے پبلک دیوان میں ہوئی۔
اس ملاقات میں سفیرِ پاکستان نے سلطنتِ عمان کے اُن اقدامات کو خراجِ تحسین پیش کیا جو عمان کی حکومت نے سلطنت میں مقیم پاکستانیوں کی حالیہ کورونا وباء کے دوران انکی فلاح وبہبود کے تناظر میں اٹھائے۔
مزیدبراں سفیرِ پاکستان نے وزیرِ صحت کو پاکستان حکومت کی طرف سے حکومتِ عمان کیلئے تہنیت اور تشکر کے پیغامات بھی پہنچا ئے۔ اس ملاقات میں مشترکہ باہمی تعاون اورصحت کے شعبے سے متعلق مختلف اُمور پر تبادلہ خیال بھی کیاگیا۔
ملاقات میں عمانی وزارتِ صحت کے متعدد اعلیٰ عہدیداران بھی شریک ہوئے۔
سفارتخانہ پاکستان، مسقط 20 September 2020