عمان میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے معزز اراکین حکومتِ عمان کے حالیہ اعلان سے بخوبی آگاہ ہیں۔ جسکے تحت سلطنت میں مقیم پاکستانی باشندے جن کے ویزوں کی مدت ختم ہو چکی ہےوہ جرمانے اور فیسوں کی ادائیگی کیے بغیر 15 نومبر سے 31 دسمبر 2020 کے دوران عمان سے مستقل طور پر وطنِ عزیز واپس جا سکتے ہیں۔
اس ضِمن میں سفارۃ خانہ پاکستان نے مندرجہ ذیل خصوصی ٹیموں کی تشکیل کی ہے۔ جو نزویٰ ، بریمی، صلالہ اور صحار میں واقع پاکستانی سکولوں میں اپنے کیمپ آفس میں موجود ہونگی۔تاکہ پاکستان واپسی کے خواہشمند اراکین کمیونٹی کو انکے متعلقہ شہروں میں ہی آؤٹ پاس جاری کئے جائیں جو نزوا، بریمی، صلالہ اور صوہار میں واقع پاکستانی سکولوں م اور وہ مسقط میں واقع سفارتخانہ آنے کی زحمت سے بچ سکیں۔
۔ نزویٰ - مورخہ 19 نومبر 2020
۔ صلالہ - مورخہ 27 نومبر تا 29 نومبر 2020
۔ بریمی - مورخہ25 نومبر تا 28نومبر 2020
۔ صحار - مورخہ27 نومبر 2020
وطن واپسی کے خواہش مند اراکین کیونٹی سے درخواست ہے کہ سفارتخانہ کی مندجہ بالا کونسلر ٹیموں کے پاس تشریف لاتے وقت مندرجہ ذیل کاغذات ہمراہ لائی
(۔ آؤٹ پاس کا رجسٹریشن فارم (جواس پریس ریلیز کے ہمراہ ارسال کیا جا رہا ہے
۔ وزارتِ لیبر سے جاری شدہ رجسٹریشن فارم
۔ 2 عدد پاسپورٹ سائز حالیہ تصاویر
۔ شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی
۔ کسی بھی پرانے یا حالیہ پاسپورٹ کی فوٹو کاپی
۔ پاسپورٹ جس کی میعاد ختم ہو چکی ہے۔ ان کی مدت ایک سال کیلئے بڑھائی جائیگی ۔
سفارتخانہ ہمیشہ کی طرح اس عزم کا اعادہ کرنے میں فخر محسوس کرتا ہے کہ سلطنتِ عمان میں مقیم تمام اراکین کمیونٹی وطنِ عزیز کا گرانقدر سرمایہ ہیں اور انکی ہر طور قانونی اور کونسلر معاونت سفارتخانہ کا نصب العین اور اولین فریضہ ہے۔
سفارتخانہ پاکستان، مسقط 17 November 2020