سلطنتِ عمان میں مقیم تمام معزز اراکین پاکستانی کمیونٹی وطنِ عزیز کا گراں قدر سرمایہ ہیں اور سفارتخانہ پاکستان انکی قانونی معاونت اور خدمت کو اپنا نصب العین سمجھتا ہے۔ اس حقیقت سے انکار ناممکن ہے کہ آپکی ترسیلاتِ زر جہاں وطنِ عزیز کو معاشی طور پر مستحکم کرتی ہیں وہیں پاکستان میں مقیم آپکے اہلِ خانہ کے معیارِ زندگی میں بہتری کی ضامن ہوتی ہیں۔
اس سلسلے میں حکومتِ پاکستان نے سمندر پار مقیم معزز اراکین پاکستانی کمیونٹی کی ترسیلاتِ زر کے ضِمن میں ایک سوال نامہ مرتب کیا ہے تاکہ دیارِ غیر سے آپکی ارسال کردہ رقوم اور آئندہ چھ ماہ میں آپکی متوقع رقوم ارسال کرنے کی حکمتِ عملی سے متعلق مزید بہتری کے اقدامات کئے جائیں ۔ اور یوں آپکی ارسال شدہ نقد رقوم اور ترسیلاتِ زر کے معاشی فوائد سے حکومتِ پاکستان آپکو مکمل طورپر بہرہ مند رکھے گی۔
پاکستانی کمیونٹی کے معزز اراکینسے استدعا ہے کہ اس پریس ریلیز کے ساتھ متعلقہ اوراق میں موجود لنک کوکلک کریں اور ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ترسیلاتِ زر سے متعلقہ سوال نامہپر کریں۔
یا
Survey CTO Application
کو اپنے موبائل فون پر ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد مذکورہ ہدایات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اس سوال نامے کو مکمل کریں۔ ہدایات سے متعلقہ اوراق اس پریس ریلیز کے ساتھ آپکی خدمت میں ارسال کئے جارہے ہیں۔
ہمیشہ کی طرح سفارتخانہ پاکستان اپنے اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ تمام اراکین کمیونٹی کو بروقت کونسلر خدمات فراہم کرنا سفارتخانہ کا فرضِ اولین ہے۔
سفارتخانہِ پاکستان، مسقط 22 December 2020 Survey on Recent Remittance Behavior of Overseas Pakistani