سفارتخانہِ پاکستان مسقط نے ہمیشہ اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ سلطنتِ عمان میں مقیم تمام معزز اراکینِ پاکستان کمیونٹی وطنِ عزیز کا گراں قدر اثاثہ ہیں۔ اور انکی تمام تر قانونی معاونت اور مندرجہ ذیل کونسلر خدمات کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانا سفارتخانہ کی ترجیحات میں شامل ہے:-
۔ مختارنامہ عام اور مختار نامہ خاص
آپ اپنی دو عدد حالیہ تصاویر، اصل شناختی کارڈ یا اصل پاکستانی پاسپورٹ اور مختارنامہ کے ہمراہ سفارتخانہ تشریف لائیں۔ اپنے دستخط اور نشانِ انگوٹھا سفارتخانہ میں مختارنامہ پرمجاز اتھارٹی کے روبرو ثبت کریں۔ جس مرد یا خاتون کو مختارعام مقرر کر رہے ہیں۔ انکے شناختی کارڈ کی نقل بھی فراہم کریں۔
۔
پنشن فارم ، لائف سرٹیفیکیٹ، اقرار نامہ
(Undertaking)
، حلف نامہ
(Affidavit)،
اتھارٹی لیٹر
ان کاغذات کی تصدیق کیلئے آپ سفارتخانہ اپنےاصل شناختی کارڈ یا اصل پاسپورٹ کے ہمراہ تشریف لائیں۔اور اپنے دستخط اور نشانِ انگوٹھا سفارتخانہ میں مختارنامہ پرمجاز اتھارٹی کے روبرو ثبت کریں۔
۔ نکاح نامہ، فارم ب
ان کاغذات کی تصدیق کیلئے ضروری ہے کہ ان پر پاکستان کی وزارتِ خارجہ پاکستان کی مہر، دستخط اور
QR Code
کا سٹکر چسپاں ہو۔ بعد ازاں سفارتخانہ پاکستان ان کاغذات کی تصدیق کردے گا۔
عمان میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی مزید سہولت کیلئے سفارتخانہ نے ایک طریقہ کار وضع کیا ہے:۔
اگر نکاح نامہ پر وزارتِ خارجہ پاکستان کی مہر موجود نہیں ہے تو اس صورت میں آپ اپنی اہلیہ کے پاسپورٹ کی نقل فراہم کریں جس پر آپکے نام بحیثیت شوہر درج ہو۔ اور سفارتخانہ کا
MRP
سیکشن اس پاسپورٹ کی تصدیق کردے تو سفارتخانہ اس نکاح نامے کو تصدیق کردے گا۔
اسی طرح فارم ب پر بھی اگر وزارتِ خارجہ پاکستان کی مہر نہیں ہے لیکن سفارتخانہ کا
MRP
سیکشن اگر اسکی تصدیق کردے گا تو سفارتخانہ اس فارم ب کو بھی تصدیق کردے گا۔
نوٹ: نکاح نامہ اور فارم ب کی تصدیق کیلئے آپ کا ذاتی طور پر تشریف لانا ضروری نہیں ہے۔
Experience Certificateِ
تمام تعلیمی اسناد، طلاق نامہ، کیریکٹر سرٹیفیکیٹ، میڈیکل سرٹیفیکیٹ، ڈیتھ سرٹیفیکیٹ، ڈرائیونگ لائسنس، غیرشادی شدہ ہونے کا سرٹیفیکیٹ:
ان تمام کاغذات پر وزارتِ خارجہ پاکستان کی مہر، دستخط اور
QR Code
کا سٹکر چسپاں ہونا لازمی ہے۔ البتہ ایسی تعلیمی اسناد یا دیگر دستاویزات جو اپریل 2019 سے پیشتر وزارتِ خارجہ نے تصدیق کی ہیں اور ان پر
QR code
کا سٹیکر بھی چسپاں نہیں ہے، انھیں سفارتخانہ پاکستان کمیونٹی کی سہولت کے پیشِ نظر تصدیق کردے گا۔
پاکستان کمیونٹی عمان کو مزید سہولت فراہم کرنے کےلیے سفارتخانہ پہلی تا آٹھویں کلاس کے بچوں کے
School Leaving Certificate
کو تصدیق کردے گا۔ اگرچہ اِن پر وزارتِ خارجہ پاکستان کی مہر نہ بھی لگی ہو۔
نوٹ: مندرجہ بالا تمام کاغذات کی تصدیق کیلئے آپ کا ذاتی طور پر تشریف لانا ضروری نہیں۔
مزیدبراں
عمان میں مقیم پاکستان کمیونٹی کو مزید سہولت دینے کی خاطر سلطنتِ عمان میں پاکستانی سکولوں سے فارغ التحصیل طلباء و طالبات کی تمام اسناد اگر وزارتِ خارجہ پاکستان سے تصدیق نہ بھی ہوئی ہوں تب بھی سفارتخانہ پاکستان انہیں تصدیق کردے گاالبتہ ان اسناد پر متعلقہ سکول کے پرنسپل کی تصدیق/مہر ثبت ہونی چاہیے۔
۔ سلطنتِ عمان سے جاری شدہ تمام دستاویزات:
ایسی تمام دستاویزات جو سلطنتِ عمان سے جاری شدہ ہوں اُن پر عمان کی وزارتِ خارجہ کی مہر، دستخط ہونا ضروری ہے۔ اسکے بعد سفارتخانہ ان دستاویزات کی تصدیق کر ےگا۔
آخر میں سفارتخانہ اپنے دیرینہ عزم کا دوبارہ اعادہ کرتے ہوئے عمان میں مقیم تمام معزز اراکینِ پاکستان کمیونیٹی کو یقین دہانی کرواتا ہے کہ انکی تمام تر قانونی معاونت اور کونسلر خدمات کی بروقت فراہمی سفارتخانہ کا نصب العین اور فریضہ اوًل ہے۔
سفارتخانہ پاکستان، مسقط
17 May 2021