عمان میں مقیم معزز اراکین پاکستان کمیونٹی کو مطلع کیا جاتا ہے کہ میزان بنک ،سفارتخانہِ پاکستان کے باہمی اشتراک سے مورخہ 9 جولائی 2021 بروزِ جمعۃالمبارک پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 4 بجے ایک
Live Webinar
کا انعقاد کر رہا ہے جو بیک وقت
Zoom
اور
سے منسلک ہے۔ اس ویبِ نار کا عنوان ہے
Sharia-Compliant Investment & Financing Avenues for Non-Resident Pakistanis through Meezan Roshan Digital Account
عمان میں مقیم معزز اراکین کمیونٹی سے استدعا ہے کہ اس ویبِ نار میں بھرپور شرکت فرمائیں۔ پینل میں موجود معزز اراکین سے اس سلسلے میں سوالات بھی کئے جا سکتے ہیں۔ ویبِ نار میں خود کو رجسٹرکروانے کیلئے مندرجہ ذیل لنک کا استعمال کریں:-
سفارتخانہِ پاکستان ہمیشہ کی طرح اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ عمان میں مقیم تمام اراکین کمیونٹی ہمارا گراں قدر اثاثہ ہیں۔ اور انکی خدمت اور دیگر کونسلر امور میں معاونت سفارتخانہ کا فریضہ اولین ہے۔
سفارتخانہِ پاکستان، مسقط 4 July 2021