سفارتخانہ پاکستان روم میں یوم پاکستان کی تقریب کا انعقاد
آج یوم پاکستان کے پر مسرت موقع پر سفارتخانہ پاکستان روم میں سادہ اور پروقار انداز میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تلاوت کلام پاک کے بعد سفیر پاکستان علی جاوید نے ترانے کی دھن پر پرچم کشائی کی۔ سفیر پاکستان نے صدر اور وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان کا پیغام پڑھ کر سنایا۔ اس دن کی مناسبت سے ہمارے آباو اجداد کی بے مثال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور پاکستان کو امن،ترقی اور استحکام کا گہوارہ بنانے کے لیے عزم مصمم کی تجدید کی گئی۔ اپنے کشمیری بھائیوں کی غیر قانوی بھارتی تسلط سے آزادی کے لیے جاری جدوجہد اور بے مثال قربانیوں پر بھی روشنی ڈالی گئی۔ کشمیری عوام کو ان کے حق خودارادیت کی فراہمی تک ہر قسم کی اخلاقی اور سفارتی مدد کا اعادہ کیا۔ ساتھ ہی ساتھ اسرائیل کی طرف سے معصوم فلسطینیوں کے اندھا دھند قتل پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور پاکستان کے آزار اور پائیدار فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے اصولی موقف کی تجدید کی گئی۔
آج کی تقیریب میں بچوں کا جوش و خروش قابل دید تھا۔ تقریب کے اختتام پر بچوں نے پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے اور سفیر پاکستان نے بچوں میں تحائف تقسیم کیے۔
سفارت خانہ پاکستان روم
23-03-2024