کینیڈا میں مقیم پاکستانیوں کوروشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے فوائد اور مواقع کے بارے میں قابل قدرآگاہی دی گئی
پاکستانی ہائی کمیشن اوٹاوا کاکینیڈا میں مقیم پاکستانیوں کے لیے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ پر ویبینار
اوٹاوا: 20 نومبر 2024
پاکستانی ہائی کمیشن، اوٹاوا نے کینیڈا میں مقیم پاکستانیوں کے لیے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے بارے میں بینک آف پنجاب اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے تعاون سے آج یہاں ایک جامع ویبینار کا انعقاد کیا جو کہ کینیڈا بھر میں مقیم پاکستانیوں کو آگاہی دینے کے لئے منعقد کیا گیا۔ اس ویبینارکے انعقاد کا مقصد پاکستان میں کمرشل بینکوں کے ساتھ مل کر اس روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ (آر ڈی اے) کے ذریعے پیش کردہ فوائد اور مواقع کے بارے میں قابل قدرآگاہی اور بصیرت فراہم کرنا ہے جو کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کا سب سے بہترین اور اہم پروگرام ہے۔ اجلاس میں شرکت کرنے والے پینلسٹس میں قائم مقام ہائی کمشنرشاہ فیصل کاکڑ،؛ ہیڈ آف پی آر آئی،اسٹیٹ بینک آف پاکستان سید علی رضا، چیف ڈیجیٹل آفیسر، بینک آف پنجاب نوفیل داؤد، ہوم ریمیٹنس کے سربراہ سلمان سعید،،آر ڈی اے اورایف ڈی اے ڈویژن اشتیاق احمد عقیل، قونصل جنرل، مونٹریال خلیل احمد باجوہ، قونصل جنرل، ٹورنٹو غلام حسین، قائم مقام قونصل جنرل، وینکوور؛ اور ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ کونسلر، کینیڈا التمش جنجوعہ شامل تھے۔
ویبینار کے مقررین نے اس کینیڈین پاکستانی کمیونٹی کے ضروری کردار کو اجاگر کیا جو کہ نصف ملین سے زائد افراد پر مشتمل ہے اور وہ کینیڈا کے مختلف شعبوں جیسا کہ فنانس، ٹیکنالوجی، صحت کی دیکھ بھال اور اقتصادی ترقی میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان کی پیشہ ورانہ کامیابی نے مالیاتی مصنوعات کی طلب کو فروغ دیا ہے جو پاکستان کے بینکنگ اور مالیاتی نظاموں کے ساتھ بغیر کسی رکاوٹ کے رابطے کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔ ویبینار کے چیدہ چیدہ نکات میں سے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ ایک ایسا ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے جو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو پاکستان میں ذاتی بینک اکاؤنٹس کو دور سے کھولنے اور چلانے کے قابل بناتا ہے۔ یہ اقدام فنڈز کی منتقلی کو آسان بناتا ہے، اس سے پاکستان کی رئیل اسٹیٹ اور اسٹاک مارکیٹوں میں سرمایہ کاری کرنے میں مدد ملتی ہے، اور ٹیکس کے فوائدبھی حاصل ہوتے ہیں جبکہ دوسرا نکتہ ترسیلات زر کے اثرات کا ہے جس کے تحت مالی سال 2023-2024 کے دوران، پاکستان نے عالمی سطح پر 30.2 بلین ڈالر سے زائد کی ترسیلات زر موصول کیں، جس میں 504.8 ملین ڈالر کینیڈا سے آئے۔ آرڈی اے نے 175 ممالک میں
735,000 اکاؤنٹس کو فعال کرتے ہوئے، 8.9 بلین ڈالر کی منتقلی اور 1.67 بلین ڈالر کی وطن واپسی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
سیشن سے شرکاء کو پروگرام کی خصوصیات کے بارے میں تفصیلی بصیرت اورآگاہی ملی، کمیونٹی کے سوالات کے جواباتاور اس ضمن میں ان کے مسائل کو حل کیا اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے اپنے وطن کی اقتصادی ترقی میں تعاون کرنے میں بے پناہ اعتماد اور جوش کا اظہار کیا۔ سوال و جواب کے سیشن کے دوران سلمان سعید نے پاکستانی کمیونٹی کے سوالات کے جوابات دیے۔ پاکستان مشن نے کمیونٹی کے پاکستان کے ساتھ غیر متزلزل وابستگی پر کمیو نٹی سے اظہار تشکر کیا اور
مسلسل بات چیت اور معاونت اور تعاون کے ذریعے اس رشتے کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
PR No. 12/2024