سفارت خانہ پاکستان
واشنگٹن ڈی سی
٭٭٭
امریکہ میں سفیر پاکستان کا نئے سال میں اعلیٰ امریکی قیادت سے اہم ملاقاتوں کا مثبت آغاز
واشنگٹن ڈی سی، 07 جنوری، 2026
٭ سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ کی امریکی کانگریس کی خارجہ امور کی کمیٹی کے چئیرمین برائن ماسٹ سے ملاقات
٭ سال نو کی مبارکباد، دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لئے ملکر کام کرنے کے عزم کا اعادہ
٭ پاک امریکہ تعلقات کے فروغ کے حوالے سے چئیرمین ماسٹ کی قیادت، کاوشوں اور مسلسل حمایت کا شکریہ
٭ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی جانب سے دو طرفہ تعلقات کو اقتصادی تعاون پر مبنی طویل مدتی اور پائیدار شراکت داری میں ڈھالنے کے عزم کا حوالہ دیتے سفیر پاکستان نے کہا کہ2026 کو عمل کا سال قرار دینا چاہیے
٭ سفیر پاکستان کی جانب سے دونوں ملکوں کے مابین اعلیٰ سطحی معاشی مکالمہ جلداز جلد شروع کیے جانے پر زور
٭ توانائی ، ڈیفنس، معدنیات، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور آرٹی فیشل انٹیلی جنس کے شعبہ جات میں جامع اور فوری ڈائیلاگ کی اہمیت پر زور
٭ کم لاگت اور اعلیٰ معیار کی صلاحیت سے مذین پاکستان امریکی منڈی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کی اہلیت رکھتا ہے : سفیر پاکستان
٭ پاکستان میں تیار شدہ سرجیکل آلات و مصنوعات اپنے معیار کی بدولت دنیا بھر میں مشہور ہیں: سفیر پاکستان
٭ موافق تجارتی ماحول اور مناسب توجہ ٹیکسٹائل و دیگر پاکستانی برآمدات میں یقینی اضافے کا سبب بنے گی: سفیر پاکستان
٭ گذشتہ پانچ فیفا ورلڈ کپ کے میچز میں سیالکوٹ میں تیار شدہ فٹ بالوں کا لگا تار استعمال کیا جانا سپورٹس گڈز کے شعبے میں پاکستان کی صلاحیت کا منہ بولتا ثبوت ہے: رضوان سعید شیخ
٭ ملاقات میں علاقائی صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال
٭ افغانستان سے جنم لینے والی دہشت گردی سے پاکستان کی سیکیورٹی صورتحال اور علاقائی و بین الاقوامی امن کو سنجیدہ خطرات لاحق ہیں: سفیر پاکستان
٭ افغانستان میں پناہ لینے والے دہشت گردوں کی کاروائیوں کی بدولت سال 2024 میں پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں 40 فیصد جنکہ سال 2025 میں مزید 25 فیصد اضافہ ہوا: سفیر پاکستان
٭ افغانستان سے انخلاء کے وقت چھوڑے گئے اسلحے کے مسلسل غلط اور جارحانہ استعمال پر شدید تشویش ہے: سفیر پاکستان
٭ سفیر پاکستان کی کانگریس کی امور خارجہ کمیٹی کے چئیرمین برائن ماسٹ کو دورہ پاکستان کی دعوت
٭ یہ دورہ پارلیمانی اور عوامی روابط کو مزید مستحکم بنائے گا: سفیر پاکستان
٭ ملاقات میں دونوں ملکوں کے مابین اقتصادی، سیکیورٹی اوردیگر شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ۔
٭٭٭
