سفارت خانہ پاکستان
واشنگٹن ڈی سی
***
امریکی کانگریس کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان کاکس کی جانب سے پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے تاریخی سمپوزیئم کا انعقاد
کیپٹیل ہل کی تاریخی عمارت میں لگ بھگ چار گھنٹے جاری نشست کا اہتمام امریکی کانگریس کی پاکستان کاکس کے چیئرمین ٹام سوازی اور جیک برگ مین کی سرکردگی میں پاکستانی سفارتخانے کے تعاون سے کیا گیا تھا۔
پاک امریکہ تعلقات کے ماضی، حال اور مستقبل کے موضوع پر منعقدہ سمپوزئیم میں سیکیورٹی اور معاشی تعلقات کے حوالے سے خصوصی نشستوں کا اہتمام۔
کانفرنس میں امریکی وزارتِ خارجہ کے اعلیٰ حکام، امریکی تھنک ٹینک کمیونٹی، سابق سفراء ، سیکیورٹی اور معاشی معاملات سے متعلقہ ماہرین کااظہار خیال۔
امریکی وزارتِ خارجہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری برائے ساؤتھ اینڈ سنٹرل ایشیا پال کپور نے امریکی انتظامیہ کی نمائندگی کی۔
آج ہم نے پاک امریکہ دوطرفہ تعلقات کی تاریخ ، سیکیورٹی اور معاشی معاملات کا جائزہ لینے اور بہتر مستقبل کی تعمیر کے لئے دنیا بھر سے ماہرین کو اکٹھا کیا ہے: چئیرمین پاکستان کاکس رکن کانگریس ٹام سوازی کا ٹویٹ۔
امریکی وزارتِ خارجہ کی جانب سے پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے منعقدہ سمپوزیئم کا خیر مقدم۔
صدر ٹرمپ کے دور میں پاک امریکہ تعلقات میں رونما ہونے والی مثبت پیش رفت نے اقتصادی شعبہ جات بشمول معدنیات میں باہمی طور پر سود مندشراکت داری کو فروغ دیا ہے: اسسٹنٹ سیکرٹری آف سٹیٹ برائے ساؤتھ اینڈ سنٹرل ایشیا پال کپور کا ٹوئیٹر پر اظہار خیال۔
پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے تاریخی سمپوزئیم کے انعقاد پر سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ کا امریکی کانگریس کی پاکستان کاکس ، خصوصاً چئیرمین ٹام سوازی ، جیک برگ مین اور دیگر اراکین کا شکریہ۔
پاک امریکہ شراکت داری نہ صرف تاریخی طور پر اہم بلکہ علاقائی اور عالمی امن و سلامتی کے حوالے سے انتہائی نتیجہ خیز رہی ہے: سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ۔
دنیا کے دو بڑی آبادی والے اہم ترین ملکوں کی شراکت داری اختیاری نہیں بلکہ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے: رضوان سعید شیخ۔
پاکستان مخصوص جغرافیائی محل ِو قوع کے باعث علاقائی اور عالمی سطح پر اہم مقام کا حامل ہے: پاکستانی سفیر۔
پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صف اول کا کردار ادا کیا ہے: رضوان سعید شیخ۔
پاکستان نے علاقائی اور عالمی امن کے حوالے سے بے شمار قرنیاں پیش کی ہیں: سفیر پاکستان۔
عالمی امن کے حوالے سے آج بھی اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کو تیار ہیں: سفیر پاکستان۔
پاک امریکہ تعلقات کے تاریخی تناظر میں سیکیورٹی تعاون کا عنصر غالب رہا ہے تاہم دونوں ملکوں کے مابین اقتصادی تعاون کی اہمیت بھی مسلمہ ہے: رضوان سعید شیخ۔
امریکہ پاکستان کی سب سے بڑی تجارتی منڈی ہے: سفیر پاکستان۔
پاکستان امریکہ کے ساتھ بھرپور اور وسیع البُنیاد اقتصادی تعلقات کا خواہاں ہے: رضوان سعید شیخ۔
ٹیکنالوجی سے لیس پاکستان کی تعلیم یافتہ اور ہنر مند نوجوان آبادی انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ضِمن میں امریکی معیشت کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے میں اپنا اہم کردار کم تر لاگت اور اعلیٰ ترین میعار کے مطابق ادا کرنے کو مکمل طور پر تیار ہے: رضوان سعید شیخ۔
امریکہ میں موجود پاکستانی کمیونٹی دونوں ملکوں کے دوطرفہ تعلقات میں سب سے مضبوط پل کا کردار ادا کرتی رہی ہے: پاکستانی سفیر۔
معروف معاشی ماہرین کی جانب سے پاکستان کی معاشی استعدادِ کار اور پاک امریکہ اقتصادی شراکت داری کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو۔
پاکستان میں امریکی سفارتخانے کی ناظم الامور نتالی بیکر کا بھی کانفرنس سے خطاب۔
اہم اور تاریخی کانفرنس کے انعقاد پر اراکین کانگریس کا شکریہ ادا کیا۔
.پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے منعقدہ سمپوزئیم کا باقاعدگی سے انعقاد کرانے پر اتفاقِ رائے.
***


