سفارت خانہ پاکستان
واشنگٹن ڈی سی
٭٭٭
واشنگٹن ڈی سی، 29 جنوری 2026
سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ کی امریکہ کے معروف تھنک ٹینک ممبران سے ملاقات۔
ملاقات میں امریکہ کے فکری حلقوں کے اہم نمائندوں کی شرکت۔
پاک امریکہ دو طرفہ تعلقات ، عالمی اور علاقائی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال۔
سفیر پاکستان نے اہم علاقائی و بین الاقوامی امور کے حوالے سے پاکستان کا نکتہ نظر امریکی فکری برادری کے سامنے پیش کیا ۔
2025پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے کلیدی تبدیلیوں کا سال تھا: رضوان سعید شیخ۔
پاکستان اور امریکہ کے مابین بہتر تعلقات کی نوعیت محض اختیاری یا وقتی نہیں بلکہ ہمارے تعلقات کی پائیداری مستقبل کی اہم ضرورت ہے: پاکستانی سفیر۔
علاقائی اور عالمی امن و استحکام کے تناظر میں پاکستان نے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے : رضوان سعید شیخ۔
دونوں ملکوں کی شراکت داری نہ صرف باہمی مفادات کے حصول بلکہ عالمی امن کے حوالے سے نتیجہ خیز رہی ہے: پاکستانی سفیر۔
دوطرفہ تعلقات میں حالیہ مثبت رجحانات کا سہرا دونوں ملکوں کی اعلیٰ قیادت کے سر ہے: رضوان سعید شیخ۔
جغرافیائی اہمیت کے ساتھ ساتھ پاکستان منافع بخش معاشی روابط کے قیام کے ضمن میں بھرپور اور طویل مدتی صلاحیت رکھتا ہے: پاکستانی سفیر۔
معدنیات، توانائی اور آئی ٹی جیسے اہم شعبہ جات میں تعاون کے فروغ کے عزم نے دو طرفہ تعلقات کو نئی جہت عطا کی ہے: رضوان سعید شیخ۔
پاکستان کی 65 فیصد سے زائد نوجوان آبادی امریکہ اور دنیا بھر میں انسانی وسائل کی کمی کو پورا کرنے کے سلسلے میں کلیدی صلاحیت رکھتی ہے: پاکستانی سفیر۔
کم لاگت اور بہتر معیار کے حوالے سے پاکستان خطے کے دوسرے ممالک پر مسابقتی برتری کا حامل ہےجس سے امریکی سرمایہ کاروں اور پیداواری شعبے کو بھرپور استفادہ کر نے کی دعوت ہے: رضوان سعید شیخ۔
سفیر پاکستان کی افغانستان سے جنم لینے والی دہشت گردی کے اثرات اور پاکستان کی جانب سے تعمیری و مثبت کردار پر بھی تفصیلی گفتگو۔
افغانستان میں موجود دہشت گرد عناصر کی کاروائیوں کی قیمت پاکستانی عوام نے اپنے خون سے ادا کی ہے: رضوان سعید شیخ۔
پاکستانی قیادت اور عوام دہشت گردی کی عفریت کے مکمل خاتمے کے لئے پرعزم ہیں : پاکستانی سفیر۔
اپنے عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے اس حوالے سے کسی بھی کوشش اور قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا: رضوان سعید شیخ
مسائل کا سفارتی حل پاکستان کی ہمیشہ اولین ترجیح رہی ہے : پاکستانی سفیر۔
مئی 2025 کے واقعات نے ایکبار پھر دنیا پر ثابت کیا کہ سالمیت اورقومی وقار کے حوالے سے پاکستان کو کسی طور مرعوب نہیں کیا جا سکتا: رضوان سعید شیخ
مئی 2025 میں بھارتی جارحیت نے خطے کے امن کو شدید خطرات سے دوچار کیا ہے: پاکستانی سفیر۔
کشمیری عوام اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا پائیدار حل نہ صرف علاقائی اور عالمی امن بلکہ خطے کی ترقی اور استحکام کے انتہائی اہم ہے: رضوان سعید شیخ
بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کیا جانا مبنی بر لاقانونیت ہے اور کسی طور قبول نہیں: پاکستانی سفیر۔
عالمی برادری پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی غیر قانونی اور خطرناک روش کا نوٹس لے: رضوان سعید شیخ۔
امریکی اہل فکر کی جانب سے پاکستان کی خارجہ حکمت عملی، عالمی سیاست اور امن کے ضمن میں مثبت کرداراور پختہ اور کامیاب سفارت کاری کی تعریف۔ختم شُد
٭٭٭

