سفارت خانہ پاکستان
واشنگٹن ڈی سی
٭٭٭
واشنگٹن ڈی سی، 08 جنوری، 2026
امریکہ میں سفیر پاکستان کی اعلیٰ امریکی قیادت سے ملاقاتوں کے تسلسل میں ایک اور اہم ملاقات۔
سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ کی امریکی کانگریس کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے چئیرمین مائیک راجرز سے ملاقات۔
پاک امریکہ تعلقات اور دوطرفہ تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال۔
پاک امریکہ تعلقات کے تناظر میں 2025 اہم کامیابیوں کا سال تھا: رضوان سعید شیخ۔
سال 2026 میں دوطرفہ تعاون کا دائرہ کار مزید بڑھایا جائے گا: پاکستانی سفیر۔
قومی سلامتی نقطہ نظرمیں ہماری توجہ جغرافیائی سیاست سے بڑھ کر جیواکنامکس پر مرکوز ہے: سفیر پاکستان۔
سفیر پاکستان نے مئی 2025 کے واقعات کی جانب توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ بھارت کےغیر ذمہ دارانہ اور جارحانہ رویے کی بدولت خطے کی سلامتی کی صورتحال کو سنگین خطرات لاحق ہوئے اور جارحیت کی دہلیز میں خطر ناک حد تک کمی آ چکی ہے ۔
جوہری صلاحیت کی حامل دو ریاستوں میں تصادم کا دائرہ کار روایتی جنگ سے ہٹ کر جدید ترین ٹیکنالوجی کے استعمال تک پہنچ گیاہے: سفیر پاکستان۔
1.7 ارب کی آبادی کے حامل خطے میں براہموس میزائل جیسے دوہری صلاحیت کے حامل ہتھیاروں کا استعمال انتہائی تشویش ناک ہے: رضوان سعید شیخ
خدشات اور غلط فہمی پر مبنی کوئی فیصلہ علاقائی امن اور سلامتی کے لئے نقصان دہ ہو سکتا ہے: سفیر پاکستان۔
٭ مئی 2025 کے واقعات نے ثابت کر دیا کہ انڈو پیسیفک کے حوالے سے اعلانیہ بھارتی پوزیشن کے باوجود بھی اس کی فوجی صلاحیت کا زیادہ تر حصہ پاکستان کے خلاف کارفرما ہے: سفیر پاکستان
مئی کے بحران پر قابو پانے کے حوالے سے امریکی صدر کی سیاسی بصیرت اور ذاتی دلچسپی لائق تحسین ہے: پاکستانی سفر
پاکستان اور بھارت کے درمیان بنیادی توجہ طلب اور حل طلب مسئلہ کشمیری عوام کا حق خودارادیت ہے: سفیر پاکستان
پائیدار علاقائی امن اور استحکام کے حوالے سے امریکہ کی مسلسل شمولیت اور وابستگی انتہائی اہم ہے: رضوان سعید شیخ
پاکستان میں ہونے والی دہشت گرد انہ سرگرمیوں کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں: رضوان سعید شیخ
سال 2024 میں پاکستان میں ہونے والے دہشت گردانہ واقعات میں چالیس فیصد جبکہ سال 2025 میں ان واقعات میں مزید پچیس فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا: سفیر پاکستان
افغانستان سے انخلاء کے وقت پیچھے رہ جانے والے جدید اسلحے کے غلط استعمال سے پاکستان کا امن اور سلامتی متاثر ہو رہے ہیں : سفیر پاکستان
ملاقات میں دوطرفہ مفادات سے متعلقہ معاملات کے حوالے سے ادارہ جاتی و منظم مکالمے کے عمل کو جلد از جلد استوار کرنے پر اتفاق۔
٭٭٭
