واشنگٹن ڈی سی، جون 10، 2026
واشنگٹن ڈی سی میں پاکستانی سفارت خانے کے زیرِ اہتمام یوروایشیا شارٹس 2026 فلم فیسٹیول کا کامیاب انعقاد۔
یوروایشیا شارٹس فلم فیسٹیول میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی اور متنوع تعداد کی شرکت۔
امریکی محکمہ خارجہ، سفارتی برادری، سول سوسائٹی اور میڈیا نمائندگان کی تقریب میں بھرپور شرکت ، روایتی پاکستانی مہمان نوازی کی تعریف۔
فلم فیسٹیول کا آغاز پاکستان، امریکہ اور فرانس کے قومی ترانوں کی دھنوں سے کیا گیا۔
یوروایشیا شارٹس واشنگٹن میں قائم سفارت خانوں اور ثقافتی مراکز کے تعاون سے شارٹ فلموں کا سالانہ فیسٹیول ہے۔
وزارتِ اطلاعات و نشریات اور پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن کے تعاون سے پاکستانی مختصر فلموں کی نمائش۔
پاکستان نے پہلی مرتبہ یوروایشیا شارٹس فلم فیسٹیول میں شرکت کرتے ہوئے اپنی مختصر فلموں کے ذریعے قومی عزم، استقامت اور معاشرتی طاقت کو اجاگر کیا۔
اس موقع پر امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ کی فلم فیسٹیول کے شرکاء سے خصوصی گفتگو۔
پاکستان کی جانب سے اس ایونٹ کی میزبانی ہماری ثقافتی مکالمے اور تخلیقی تعاون سے وابستگی کا واضح اظہار ہے: سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ۔
پاکستان کی تخلیقی صلاحیتیں ہزاروں سال پرانی تہذیب سے جڑی ہیں، سفیر رضوان سعید شیخ۔
مہرگڑھ سے وادیِ سواں تک ہماری تہذیب علم، فن اور تخلیقی صلاحیتوں کی روشن علامت رہی ہے: سفیر پاکستان۔
آج پیش کی جانے والی کہانیاں محض افسانے نہیں بلکہ حقیقی زندگی کے سچے اور متاثر کن واقعات ہیں: رضوان سعید شیخ۔
ان فلموں کے ذریعے ہم پاکستان سے متعلق دقیانوسی تصورات کو حقیقی انسانوں، حقیقی جدوجہد اور حقیقی کامیابیوں کی کہانیوں سے سنوارنا چاہتے ہیں: سفیر پاکستان۔
پاکستان ایک قدیم تہذیب ہے لیکن پسماندہ نہیں، ہم نے ہمیشہ علم، وسعتِ قلبی اور لبرل ازم کے جذبے کی آبیاری کی ہے، رضوان سعید شیخ۔
یہ فلمیں ثابت کرتی ہیں کہ پاکستان اپنے اقلیتی طبقات کے حقوق، تنوع اور سماجی شمولیت کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات پر یقین رکھتا ہے: سفیر پاکستان۔
تخلیقی صلاحیتیں مختلف تہذیبوں اور قوموں کے درمیان مضبوط پل تعمیر کرتی ہیں، پاکستان مستقبل میں بھی اس عالمی ثقافتی سفر کا فعال حصہ رہے گا: رضوان سعید شیخ۔
آئیں ہم سب مل کر ایک ساتھ اور آج سے اسی جگہ تخلیقی صلاحیتوں کا جشن منائیں: رضوان سعید شیخ۔
فیسٹیول کے دوران پاکستان اور فرانس کی دو دو شارٹ فلمیں دکھائی گئیں۔
نوجوانوں پر مشتمل پرجوش شرکاء نے ایوارڈ یافتہ فلم سازوں کے سنیماٹک مکالمے کا بھرپور لطف اٹھایا۔
شرکاء نے پاکستانی سفارت خانے کی میزبانی، پاکستانی ثقافت اور روایتی مہمان نوازی کو بے حد سراہا۔
الائنس فرانسیز کی ڈپٹی اور اکیڈمک ڈائریکٹر آمنہ مدجلسی نے سفیر پاکستان اور پاکستانی سفارت خانے کو کامیاب تقریب کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی
***


